قومی دفاع

نیول چیف کی کمانڈر بحرین نیول فورس سے ملاقات

ماناما:(ملت+آئی این پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ان دنوں بحرین کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دورے کے دوران نیول چیف نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس رئیرایڈمرل شیخ خلیفہ بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی۔رائل بحرین نیول فورسز ہیڈکوارٹرزآمد پر ان کے ہم منصب کمانڈر رائل بحرین فورس نے ایڈمرل ذکاء اللہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو روایتی سلامی پیش کی گئی۔دوران گفتگو نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے حوالے سے پاکستان کے عزم اور کارکردگی بشمول کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے لئے کئے جانے والے آپریشنز اورکثیر الملکی ٹاسک فورس 150اور151کی قیادت کے حوالے پر بھی روشنی ڈالی۔کمانڈررائل بحرین نیول فورس رئیرایڈمرل شیخ خلیفہ بن عبداللہ الخلیفہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور رائل بحرین نیوی کے ساتھ معاونت پر پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔

  • Print